ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فُلرٹان انڈیانے بہار میں دیہی کاروبارکا آپریشن شروع کیا 

فُلرٹان انڈیانے بہار میں دیہی کاروبارکا آپریشن شروع کیا 

Thu, 09 Aug 2018 00:17:11    S.O. News Service

پٹنہ:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ُلرٹان انڈیا کریڈٹ کمپنی لمیٹڈ (فُلرٹان انڈیا)، پورے ہندوستان میں مضبوط موجودگی رکھنے والی ایک اہم غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی، نے بہار میں داخل ہو کر اپنی دیہی کاروبار موجودگی میں توسیع کی ہے۔ کمپنی اپنے دیہی کاروبار کے لئے برانڈ نام 'گرام شکتی' کے تحت آپریشن چلاتی ہے اور اس نے بہار کے سمستی پور، مدھوبنی، مظفر پور، بیگوسرائے، سیوان، چھپرا، گوپال گنج، موتیہاری، دربھنگہ اور بیتیا میں 10 نئی شاخیں کھولی ہیں۔ یہ لانچ مشرقی خطے میں کمپنی کے دیہی کاروبار کے دائرے کو بڑھانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔یہ 10 نئے دیہی شاخیں خواتین گروپوں کے لئے لا ئیولی ہوڈا یڈوانسمینٹ لونس کی پیشکش کریں گی اور اس سے ذریعہ معاش میں اضافہ کے لئے دیہی آبادی کو بااختیار بنانے کے کمپنی کے خیال کو معتدل کیا جائے گا۔فُلرٹان انڈیا بہار میں پٹنہ، مظفر پور اور گیا میں پھیلی اپنی 3 شہری کاروباری شاخوں کے قائم نیٹ ورک کے ذریعے اپنے گاہکوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس میں متنوع مصنوعات پورٹ فولیو کی پیشکش کی جاتی ہے، جس میں تنخواہ دار اور خود روزگار والے دونوں لوگوں کے لیے پرسنل لون شامل ہیں۔مسٹر وشال وادھوا، رورل بزنس ہیڈ،فُلرٹان انڈیا کریڈٹ کمپنی لمیٹڈ نے اس لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بہار ہمیشہ سے مشرقی ہندوستان میں اسٹریٹجک طور پر اہم علاقہ رہا ہے اور یہ سرفہرست 3 رورل مائیکرو لونس والی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ زراعت اور صنعتی شعبہ اس ریاست کی معیشت میں تعاون کرتے ہیں، اس طرح صحت مند قرضوں کی مانگ پیدا ہوتی ہے۔ ہم اس مطالبے کو اپنی دیہی شاخوں سے پورا کرنا چاہتے ہیں، جس سے مجموعی طور پر اضافہ اور دیہی ہندوستان کی زندگی خوشحال ہوگی۔ ہمارے دیہی کاروبار کی ملک گیر موجودگی نے ہمیں منظم قرض کے آخری دروازے تک پہنچایا ہے، تاکہ ہم محروم لوگوں کو خدمت فراہم کر سکیں اور ان کی معیار زندگی ہو۔ ہم اس کامیابی کو بہار میں بھی د ہرانا چاہتے ہیں۔ یہ نئی دیہی شاخیں مالیاتی مصنوعات کی ایک سریز پیش کریں گی، جیسے خواتین گروپوں کیلئے لائیولی ہوڈ ایڈوانسمینٹ لونس، دیہی ذاتی قرض، دوپہیہ اور صارفین اشیاء قرض۔


Share: